ممبئی (ویب ڈیسک) اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری سے بالی ووڈ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی نامور اداکارہ مینا کماری کی آج 46 ویں برسی منائی جارہی ہے۔1932 کو ممبئی میں ماسٹر علی بخش اور اقبال بیگم کے ہاں پیدا ہونے والی ماہ جبیں کے والدین فلموں اور تھیٹر پر چھوٹے موٹے کردار ادا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کے ابتدائی ایام انتہائی کسمپرسی میں گزرے۔ والدین کو شوق تھا کہ ان کی اولاد بھی فلم نگری میں قدم رکھے جس کی وجہ سے ماہ جبیں کو ”میناکماری“ بننا پڑا اور 7 برس کی عمر میں ہی انہوں نے چائلڈ ایکٹرس کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔