ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن سے ہدایتکارہ جیوتی کپور داس کی نئی فلم میں گینگسٹر کے کردار کے لئے رابطے بڑھا لئے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ جیوتی کپور داس کی نئی فلم جرائم پر مبنی فلم ہو گی جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے، فلم میںگینگسٹر کے کردار کے لئے فلمسازوں اداکارہ ودیا بالن سے رابطے بڑھا لئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے فلم کے سکرپٹ میںدلچسپی بھی ظاہر کی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے فلم کی عکسبندی کے شیڈول کے حوالے سے نہیں بتایا۔ اداکارہ ودیا بالن ان دنوں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر بننے والی فلم پر کام کر رہی ہیں۔