ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ہر کوئی سوانح عمری پر فلمیں بنانے میں مصروف ہے لیکن میں کچھ ہلکے پھلکے مزاح والی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ”پدماوت“ کی شاندار کامیابی نے مجھے بہت خود اعتماد بنا دیا ہے اب میں کسی کام کو بھی بوجھ نہیں سمجھتی بلکہ اسے بڑی آسانی سے کرتی ہوں، میری کامیابی نے مجھے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عرفان خان کے ساتھ ویشال بھردوان کی نئی فلم میں کام کروں گی لیکن عرفان خان کی ناساز طبیعت کے باعث یہ فلم تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اب فلم نگری میں ہر کوئی سوانح عمری پر فلمیں بنا رہا ہے لیکن میں اب ہلکے پھلکے مزاح والی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔