تازہ تر ین

بغیرآڈیشن فلم میں کاسٹ ہونا میرے لئے تحفہ ‘پوجاچوپڑا

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پوجا چوپڑا نے کہا فلمساز نیرج پانڈے کامجھے فلم عیاری میں بغیر آڈیشن کے کاسٹ کرنامیرے لئے بڑا تحفہ ہے۔ میڈیا کے مطابق پوجا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا فلمساز نیرج پانڈے کا مجھے فلم عیاری میں بغیر آڈیشن کے اتنا اہم کردار دینا میرے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا جب ہم ورکشاپس پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے میرے کام کو سراہا اور فورا مجھے اپنی نئی فلم عیاری کے لئے بغیر آڈیشن کے کاسٹ کر لیا، ان کا میرے اوپر یہ اعتماد اور یقین میرے لئے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا فلم عیاری میرے لئے اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ میں ہمیشہ سے نیرج پانڈے کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع بہت کم لڑکیوں کو ملتا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترا، منوج باجپائی، رکھل پریت سنگھ، نصیر الدین شاہ اور انوپم کھیر شامل ہیں۔ فلم 16فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain