تازہ تر ین

سنجے دت کی مادھوری ڈکشٹ کےساتھ کام بارے سوال پر خاموشی

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 21سال بعد مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام بارے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دھرما پروڈکشن کی نئی فلم میں دونوں 21سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے، پہلے یہ ہی کردار آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے ادا کرنا تھا لیکن پھر ان کی اچانک موت کے باعث اس کردار کے لئے مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا گیا جس پر سنجے دت نے مادھوری کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔گزشتہ روز سنجے دت نے ایک کرکٹ میچ میں شرکت کی اور میچ سے متعلق کئے گئے۔سوالوں کا جواب انہوں نے بہت خوشگوار موڈ میں دیا۔
اور اسی دوران ایک صحافی کی جانب سے جب 21 سال بعد مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام بارے سوال کیا گیا تو وہ جواب دیئے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے، ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain