ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اگلے ہفتے سے فلم ’ریس تھری‘ کے گانے کی عکس بندی کریں گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا فلم ’ریس تھری‘ میں سپیشل گانے پر پرفار م کریں گی ۔ان کے ساتھ گانے میں بالی ووڈ اداکار ثاقب سلیم بھی ہونگے ، گانے کی عکس بندی اگلے ہفتے کی جائیگی ۔ فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، ثاقب سلیم ، سلمان خان، انیل کپور اور بوبی دیول شامل ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔