لاہور / گوادر (ویب ڈیسک) لاہور سے پہلی بار گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے گوادر کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پہلی بار لاہور سے گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ کردی گئی ہے۔ لاہور سے روانہ ہونے والی فلائٹ میں 19 مسافر سوار ہیں اور یہ پرواز سرکاری یا نجی ایئر لائن کی نہیں بلکہ نجی چارٹرڈ طیارہ ہے جو براہ راست گوادر پہنچے گا۔
