اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے لاف فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹس) کی سماعت آج ہوگی۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءپر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔ نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کو سخت کر دیا جائے گا۔ پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔
