لاہور(کلچرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے راہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی وی لاہور مرکز کے پروگرام ”کھوئے ہوو¾ں کی جستجو“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے سے سفارش ،رشوت کے خاتمے اور ردرست پالیسی پر عملدرآمد نے پاکستان ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مدد کی ۔پروگرام کے میزبان عطاالحق قاسمی جو ایم اے او کالج میںوفاقی وزیر سعد رفیق کے استاد بھی تھے نے ماضی کے جھرکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ یونین کے صدرہونے کے باوجود سعد رفیق نے کبھی اپنی خاندانی روایات اور اقدار کو فراموش نہیں کیا تھا اورکالج میں ہمیشہ اساتذہ کی عزت کو مقدم سمجھا اور آج بھی جب یہ مجھے سر جھکا کے استادِ محترم کہہ کر مخاطب کرتا ہے تو مجھے کالج کا وہی سعد رفیق یاد آجاتا ہے ۔