تازہ تر ین

احتساب عدالت مریم نواز کو استثنیٰ کی اجازت دے سکتی ہے دارالحکومت کے قانونی حلقوں کی رائے

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ بیگم کلثوم کی بیماری کی سنگین نوعیت کے پیش نظر کم از کم ان کی صاحبزادی کو لندن جانے کی اجازت دیدی جائے تاکہ وہ اپنی والدہ کے پاس رہ کر ان کی دیکھ بھال کر سکیں۔ ان حلقوں کے مطابق بعض حلقے اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ اس انسانی مسئلے میں قانونی موشگافیوں کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے اور مریم نواز کو احتساب عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے۔ ذمہ دار حلقوں کے مطابق احتساب عدالت مریم نواز کی طرف سے دائر کی گئی استثنیٰ کی درخواست کا ازسرنو جائزہ لے سکتی ہے جو اس سے پہلے مسترد کر دی گئی تھی۔ اگر ان کی طرف سے دوبارہ درخواست دی جائے تو عدالت کی طرف سے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے خبریں میں شائع ہونے والی بیگم کلثوم نواز کی طبی رپورٹ اور چیف ایڈیٹر ضیاشاہد کے مقالہ خصوصی کا ذمہ دار حلقوں میں ذکر ہوتا رہا۔ وہاں یہ سوچ موجود تھی کہ بیٹی کو بیمار ماں کے پاس جانے کی اجازت مل جانی چاہیے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ احتساب عدالت کو ہی کرنا ہے۔ عین ممکن ہے کہ اگلے ایک دو روز میں مریم نواز کے وکلاءکی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی ایک اور درخواست دائر کر دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain