اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس میں ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ اتنی لمبی بیماری نہیں ہوسکتی، کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سینیٹ الیکشن میں اسحاق ڈار کے اغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ ہم نے اسحاق ڈار کی طلبی کا حکم دیا تھا، کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ ابھی لے آئیں ،کل یاپرسوں لے آئیں، ہم رات 8 بجے تک یہاں بیٹھے ہیں۔
