Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خطے میں لڑائی مطلب جنگ جاری ایرانی نائب وزیر خارضہ
    • حسن نواز ڈیزرٹ وائپر ز میں شامل ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار
    • مٹی دے باوے امر خان نے مداحوں کو رلا دیا شوشل میڈیا پر چرچے
    • بلوچستان کے مختلیف علاقں میں زلزلے کی شدید جھٹکے خوف و ہراس پھیل گیا
    • وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات،ترقیاتی مالی معاونت، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال
    • ڈکیٹی چوری کی متعدد وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیوارات لوٹ لیے گئی
    • مستحکم خیبر پختونخوا ایکشن پلان تیار 27 محکموں کے لیے بڑے اقدامات تجویز
    • ون ڈے ٹرائی سیسریز کی رونمائی تینوں کپتاننوں کا فوٹو شوٹ
    • حوثیوں کے 3 ڈرون 2 کروز اور ایک بیلسٹک میزائل تباہ کیے سعودی اتحاد
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • 6سالہ بچے سے بد سلوکی واقعہ بچوں کے تحفظ انسانی حقوق پر سوالات اٹھنے لگی
    • آئینی ترامیم کی بعض شقوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت، ججوں کو بے اختیار نہیں ہونا چاہیے:کیپٹن(ر)صفدراعوان
    • وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز
    • ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کررہے ہیں
    • اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان سے آزادکشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترے گی: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم،محمود اچکزئی ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر نہیں کی جاسکتی:رانا ثنا اللہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تسلی اور ن لیگ کے باقی بچنے والے ارکان اسمبلی کو ریلیف دینے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے

    By Daily Khabrainاپریل 30, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    ziaaaaaaa
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (میاں غفار‘ سجاد بخاری) انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان رواں ہفتے میں پنجاب کو تقسیم کرتے ہوئے دو نئے یونٹوں کا اعلان کر رہی ہے۔ یہ انتظامی یونٹ ملتان اور بہاولپور ڈویژن پر مشتمل ہونگے جن کے ساتھ کچھ دوسرے علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 20 مئی سے پہلے ملتان اور بہاولپور میں محکمہ پولیس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ایڈیشنل آئی جی سطح کے آفیسرز چارج سنبھال کر کام شروع کر دینگے۔ ان دونوں یونٹوں کی حیثیت فی الحال گلگت، بلتستان کی طرح ہو گی لیکن بعض معاملات میں گلگت، بلتستان کی طرح یہ مکمل خودمختار نہیں ہونگے اور ان معاملات کو آنے والی اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق علی پور، احمد پور شرقیہ اور خان پور پر مشتمل تین نئے اضلاع بھی زیر غور ہیں۔ انہی ذرائع کے مطابق انتظامی یونٹ ملتان میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع شامل ہونگے جبکہ لودھراں کو بہاولپور انتظامی یونٹ کے ساتھ لگایا جائے گا۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی وتجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ 15، 18 سال سے خبریں کہہ رہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی بہت زیادہ محرومیاں ہیں۔ جام پور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان کی آخری تحصیل اٹک، خان پور سے آگے صادق آباد تک لوگوں کیلئے لاہور پہنچنا بڑا مشکل ہے لہٰذا ن لیگ میں جو مشاورت جاری ہے میں اسے مشاورت کا ہی نام دونگا کیونکہ ابھی کوئی حتمی نتیجہ تو ایک دو دن میں متوقع ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ جنوبی پنجاب سے دھڑا دھڑ ن لیگ سے استعفے آنا شروع ہو گئے اور پھر جنوبی پنجاب محاذ کے نام سے یہ ایک نئی تنظیم سامنے آئی جس میں مستعفی ہونے والے ایم این اے و ایم پی اے شامل ہیں۔ سب سے پہلے خسرو بختیار نے رحیم یار خان سے اعلان کیا تھا وہ ایم این اے ہیں اور ایک زمانے میں نواز کے دوسرے دور میں وزیر مملکت بڑے خارجہ امور بھی رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی کچھ استعفے آئے ہیں شاید شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی سے بات کی ہو۔ میری معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے جن ارکان اسمبلی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے باری باری لاہور بلایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر اس سلسلے میں کوئی بڑا قدم نہ اٹھایا گیا تو ن لیگ کے امیدواروں کیلئے وہاں سے ووٹ حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ غالباً اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال انتظامی یونٹ کے طور پر بہاولپور ملتان کو سپیشل سٹیٹس دے کر لوگوں کی تسلی کی جائے۔ صوبہ تو آئین میں ترمیم کے بعد بن سکتا ہے۔ ن لیگ بنانا ہی نہیںچاہتی البتہ لوگوں کو تسلی اور جو ارکان اسمبلی رہ گئے ہیں ان کو ریلیف دینے کیلئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ ہوا ہے شاید اسی ہفتے اسکا اعلان بھی ہو جائے گا۔ اگر یہ اعلان ہو جاتا ہے تو بہاولپور ،ملتان کو انتظامی حیثیت دی جائے گی جو صرف 4 صورتوں میں دی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، تعلیم وصحت کے سیکرٹری دونوں جگہ بیٹھیں گے تاکہ الگ صوبہ بنانے کے مطالبے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.