تازہ تر ین

”پرانی محبت“ ایشوریا رائے سونم کپور کی شادی میں شریک ہوئیں تو سلمان خان نے ایسا کام کر دیا کہ ابھیشک بچن آگ بگولہ ہو گئے، دونوں شادی کی تقریب سے چلے گئے، مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”سلو بھائی، ایشوریا ہے اب آپ کی بھرجائی“

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی ایک ’دھماکہ‘ تھی جس میں تقریباً سبھی بڑے بالی ووڈ ستارے جگمگاتے نظرآئے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شادی میں وہ اداکار اور اداکارائیں بھی شریک ہوئیں جو ماضی میں ایک دوسرے کے ’عاشق‘ تھے۔ماضی کے مشہور ’عاشق‘ سلمان خان اور ایشوریا رائے بھی شادی میں نظر آئیں تو سب کی نظریں ہی ان پر جم گئیں کہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کرتے ہیں یا دونوں میں کوئی نوک جھونک ہوتی ہے یا نہیں اور بالآخر سلمان خان نے ایسا کام کر ہی دیا کہ ابھیشک بچن ایشوریا رائے کو لے کر بہت جلد شادی کی تقریب سے روانہ ہو گئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسے ہی سلمان خان شادی کی تقریب میں پہنچے تو ایشوریا رائے مناسب فاصلہ رکھنے کی کوشش میں ایسے لوگوں سے بھی دور ہو گئیں جن کی سلمان خان کیساتھ دوستی ہے تاکہ اگر وہ اپنے دوستوں سے ملنے آئیں تو ان کا سامنا نہ ہو سکے۔خبر رساں ادارے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ صرف ایشوریہ رائے نے ہی فاصلہ نہیں رکھا بلکہ ابھیشک بچن بھی مسلسل دونوں پر نظر رکھے ہوئے تھے اور ایک لمحے کیلئے بھی اپنی اہلیہ سے دور نہیں ہوئے اور پھر جیسے ہی سلمان خان موج مستی اور گانا گانے کیلئے سٹیج پر چڑھے تو ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے شادی کی تقریب سے چلے جانے پر مجبور ہو گئے کہ ’دبنگ خان‘ کہیں کوئی ’دبنگ‘ کام ہی نہ کر دیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain