لاہور(شوبزڈیسک) اداکار احسن خان ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ کاڈیڑھ کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کریں گے ۔بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی نے احسن خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں منہ مانگا معاوضہ دینے کے معاملات طے کر لئے ہیں ۔ احسن خان ان دنوں ملائیشیاءمیں مذکورہ کمپنی کے کمرشل شوٹ میں حصہ لے رہے ہیں اوررمضان المبارک کا آغا ز ہونے سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔