لاہور (ویب ڈیسک) صباءقمر پاکستان کی ان چند اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہیں اپنے ملک کے علاوہ بھارت میں بھی خوب شہرت ملی۔ وہ ناصرف اپنی بہترین ادکاری کے باعث اپنی پہچان رکھتی ہیں بلکہ پاکستانی ان کے لباس کی بھی خوب تعریف کرتے ہیں لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہوا۔صباءقمر نے ہالی ووڈ میں فلم ملنے کے بعد اپنی چند ایسی تصاویر ”ہاٹ“ کہہ کر شیئر کر دیں کہ پاکستانی ان کا لباس دیکھ کر ہی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں ’بے غیرت، بے شرم‘ جیسے خطاب دیتے ہوئے ’جہنمی‘ قرار دیدیا گیا اور کہا گیا کہ جہنم آپ سے زیادہ ’ہاٹ‘ ہے۔
