تازہ تر ین

ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی 51 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی قریب کی سپر سٹار مادھوری ڈکشت 51برس کی ہوگئیں‘(آج) اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ اکیاون سال کی ہو گئیں۔ 15 مئی 1967کو پیدا ہوئیں،مادھوری نے 1984میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ابودھ سے فلمی سفر کا آغاز کیا،فلم نے باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کی۔
،اس کے بعد مادھوری کی پے درپے کئی فلمیں فلاپ ہوئیں،ان کی فلم “دل” جس میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار عامر خان نے ادا کیا نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اداکارہ مادھوری کو شہرت فلم تیزاب سے ملی ‘ انہیں 13مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جو بالی ووڈ میں ایک ریکارڈ ہے،2008 میں انہیں بھارت سرکارکی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا جو بھارت کا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے۔ مادھوری اپنی 51 ویں سالگرہ اپنی فیملی کے ہمراہ منائیں گی اور کیک کاٹیں گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain