تازہ تر ین

گولڈ برگ 12 سال بعد پھر رنگ میں اتریں گے

کیلیفورنیا(آئی این پی) مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ نے 12 سال بعد ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گولڈ برگ نے اپنے سابق حریف بروک لیسنرز کا چیلنج قبول کرلیا جب کہ دونوں مایہ ناز ریسلرز کے درمیان فائٹ کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔ بروک لیسنرز نے اپنے وکیل کے ذریعے گولڈ برگ کو فائٹ کا چیلنج دیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے ان سے مقابلے کے لئے تیاری بھی شروع کردی۔ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گولڈ برگ کی طویل عرصے بعد رنگ میں واپسی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے اور بروک لیسنرز اور گولڈ برگ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لئے شائقین بے تاب ہیں۔ چیلنج قبول کرنے کے بعد گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ بروک لیسنرز سے آخری فائٹ ہوگی اور وہ آخری شخص ہوں گے جن سے یہلڑائی ہوگی۔گولڈ برگ اپنے کیرئیر کے ابتدائی 173 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے جن کی فائٹ کی یہ خوبی تھی کہ ان کی فائٹ کا فیصلہ ایک سے دو منٹ میں ہوجاتا تھا جنہیں بیرونی مدد کے بغیر کوئی ریسلر شکست نہ دے سکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain