اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 100 دن کا پروگرام ناقابل عمل ہے اور اگر انہوں نے اس پر عمل کرلیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔عمران خان کے 100 دن پروگرام کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 100 دن کا پروگرام ہو یا کوئی اور منصوبہ ہو، انتخابات جیت کر اس کا اعلان کیا جاتا ہے اور یہاں عمران خان نے اس طرح اعلان کیا جیسے یہ الیکشن جیت کربیٹھے ہیں، اور وقت سے قبل ہی 100 دن کا پروگرام طے کرنا اور اسے عوام کے سامنے پیش کرنا دھاندلی کی جانب اشارہ ہے, اب اگر تحریک انصاف جیت بھی گئی تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہوگا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ عملی پلان نہیں، الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں، اور اگر سو دنوں میں عمران خان نےعمل درآمد کردیا تو میں سیاست چھوڑدوں گا، دعوؤں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے، عمران خان کے پاس بہت بڑا موقع تھا کہ وہ اپنے منصوبے کو خیبرپختون خوا میں ثابت کرتے،ان کے پاس ایک صوبہ تھا وہاں عمل کیوں نہیں کیا؟ کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں, اسکولوں کی حالت دیکھ لیں، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کرنے والے اپنے صوبے میں 5 ہزار افراد کو بھی نوکری نہیں دے سکے
