تازہ تر ین

ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے عمررسیدہ خواتین میں فریکچر کا اضافہ

واشنگٹن  ( ویب ڈیسک ) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عمررسیدہ خواتین میں ڈپریشن اور تناو¿ کی کیفیات سے ان میں ہڈیوں کے فریکچر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔بطورِ خاص یہ خطرہ ان خواتین میں بہت زیادہ ہوتا ہے جو سن یاس (مینوپاز) کی وجہ سے ماں بننے کے قابل نہیں رہتیں۔ عمر کے اس حصے میں ذہنی تناو¿ کی کیفیت ان خواتین کی ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ بڑھاتی ہے جس سے زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ ذہنی تناو¿ اور ڈپریشن براہِ راست گٹھیا (اوسٹیوپوروسس) کا خطرہ بڑھاتے ہیں اور یوں ان میں فریکچر کا خطرہ بڑھتا جاتا ہے۔ اس کا انکشاف نارتھ امریکن مینوپاز سوسائٹی (این اے ایم ایس) کے ایک تحقیقی مجلے میں کیا گیا ہے۔ عمررسیدہ خواتین میں ہڈیوں کے امراض عام پائے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں بزرگ خواتین میں ہڈیوں کی بوسیدگی اور ٹوٹنے کے خدشات کا درست اندازہ لگانا بے حد ضروری ہے۔اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ ذہنی تناو¿ کی شکار بزرگ خواتین میں گٹھیا (جوڑوں کے مرض) کی شرح دوگنی ہوسکتی ہے۔ لیکن اب نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ڈپریشن کے ساتھ ساتھ سن یاس (ماہواری کی بندش) کی شکار خواتین میں ہڈیاں کس طرح کمزور ہوجاتی ہیں اور ان میں معدنیات کس طرح تیزی سے گھل کر ضائع ہوتی رہتی ہیں۔ ہڈیوں کی معدنیات میں کمی سے فریکچر، کمر کی تکلیف اور کولہے کی ہڈی کے گولے کے متاثر ہونے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔سروے میں 192 ایسی عمر رسیدہ خواتین کو شامل کیا گیا جو سن یاس سے گزر رہی تھیں اور انہیں مختلف قسم کی پریشانی یا ڈپریشن لاحق تھا۔ لیکن جن خواتین میں ڈپریشن زیادہ تھا، ان کی ہڈیوں میں فریکچر کا خدشہ بہت زیادہ دیکھا گیا تاہم ان خواتین میں گٹھیا کی کیفیت پہلے سے موجود تھی۔مختصراً ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایسی عمررسیدہ خواتین کی ہڈیوں کےلیے ڈپریشن انتہائی مضر ہے جو پہلے ہی ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں کیونکہ اس صورت میں ذہنی تناو¿ سے خاص کیمیکلز خارج ہوکر ہڈیوں کو مزید کمزور کرتے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain