تازہ تر ین

اگر آپ وزن میں کمی اور دل کی بیماریوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے

واشنگٹن (ویب ڈیسک)رمضان المبارک میں سحری کا کھانا دہی کے بغیر مکمل تصور نہیں ہوتا، لیکن اگر آپ کسی وجہ سے دہی نہیں کھا رہے تو خبردار ہو جائیے کہ آپ خود کو اس شاندار غذا کے بہت سے غیر معمولی فوائد سے محروم کر رہے ہیں۔ اب تو سائنسدانوں نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر آپ وزن میں کمی کرنا چاہتے ہیں یا دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہر صورت روزانہ دہی کا ایک پیالہ ضرور کھائیں۔ خاص طور پر آپ اگر آپ تلی ہوئی چیزیں کھاتے ہیں، جیسا کہ رمضان المبارک میں ہمارے ہاں عام ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں دہی کا استعمال اور بھی ضروری ہے کیونکہ یہ تلی ہوئی اشیاءکے منفی اثرات کو ختم کرتا ہے۔یہ مفید مشورے امریکی سائنسدانوں نے دئیے ہیں جنہوں نے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم کیا کہ جو افراد زیادہ چکنائی اور زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک سے پہلے دہی کھاتے ہیں ان میں سینے کی جلن، سوزش اور خون سے متعلقہ بیماریوں کی علامات غیر معمولی طور پر کم دیکھی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain