تازہ تر ین

ساہیوال کی چرچ روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ، بلدیہ عملہ کی روایتی غفلت سے عوام پریشان ، چینل ۵ کے پروگرام ” ہاٹ لنچ “ کے سروے میں عوام پھٹ پڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں تجاوزات ، دکانوں کے باہر پھٹے اور دیگر تجاوزات سے بڑھنے والا رش عوام کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ہے ، چینل فائیو کے پروگرام ”ہاٹ لنچ “ میں تجاوزات سے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ پر مختلف شہروں کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملتان سے نمائندہ چینل فائیو مکرم خان نے مارکیٹوں میں تجاوزات کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ رکشہ اور گاڑیوں کی ناجائز پارکنگ اور دکانوداروں کا دکانوں کے باہر نمائش کیلئے پھٹے لگانے کی وجہ سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں، سکول جانےوالے بچوں سمیت کاروباری حضرات کو تجاوزات کے باعث ہونے والے رش سے شدید ذہنی اذیت کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا حکومت سے اقدامات کرنیکا مطالبہ ہے، ساہیوال سے بیوروچیف چینل فائیو عمران نذیر نے صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں چرچ روڈ، لیاقت چوک سمیت دیگر شاہراہیں خوانچہ فروش اور ریڑھی بانوں کے قبضے میں ہیں، اور تجاوزات کو ہٹانے میں بلدیہ کا کردار کہیں نظر نہیں آتا، دکانداروں نے دکانوں کے باہر سڑک کو بھی اپنی ملکیت بنایاہواہے ، مگر عوام اور ایمبولنسز کو گزرنے میں شدید دشواری کے باوجود بلدیہ انتطامیہ سو رہی ہے، پروگرام میں چیچہ وطنی سے نمائندہ چینل فائیو منیر عارف نے بتایا کہ چیچہ وطنی مین بازار میں تجاوزات کی نہایت ابتر صورتحال ہے ، صدر بازار ، نیا بازار اور دیگر بازاروں میں تجاوزات کیساتھ انتظامیہ کی غفلت کے باعث مین روڈ کے بیچ رکشہ اسٹینڈ بن چکے ہیں ، جو عوام اور مقامی دکانداروں کیلئے درد سر ہیں، بہاولنگر سے نمائندہ ملک مقبول نے بتایا کہ نادر شاہ بازار ، بہاولی چوک، سٹی چوک اور مبارک گیٹ کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر شاہراہوں پر پھٹے اور ریڑھیاں لگائی گئی ہیں، ٹی ایم اے بہاولنگر صورتحال سے واقت ہوتے ہوئے بھی کوئی اقدامات نہیں کررہے اور نہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی جانب سے کبھی کوئی ایکشن لیاگیا، عوام کا کہنا ہے کہ بہاولنگر انتظامیہ خاموش ہے ، قصور سے نمائندہ چینل فائیو سجاد انصاری نے بتایا کہ شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہے، دکانداروں نے دکان سے آگے پانچ پانچ فٹ جگہ قبضے میں لے رکھی ہے ، جسکے باعث 20فٹ چوڑی سڑک 10فٹ کی رہ گئی ہے ، ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے لوگ گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا اور بلدیہ تجاوزات کو فروغ دے رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain