تازہ تر ین

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کو 166 رنز کی برتری حاصل

لندن (ویب ڈیسک ) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری اور پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 350 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 350 رنزبنالیے یوں انہیں انگلینڈ پر 166 رنز کی برتری حاصل ہے۔دوسرے دن کے آغاز پر پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور حارث سہیل نے 50 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ پر نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی۔ تاہم 87 کے اسکور پر حارث سہیل اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جس کے کچھ دیر بعد ہی اظہر علی بھی 50 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔بابر اعظم اور اسد شفیق نے 82 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم اسد شفیق 59 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے، کپتان اسد شفیق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے وہ صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بابر اعظم نے بھی اپنی نصف سنچری کے ساتھ قومی ٹیم کی بیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا لیکن بین اسٹوک کی ایک ڈیلیوری کو روکتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ پر جالگی جس کے باعث انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا، وہ 68 رنز بناسکے تھے۔فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک بار پھر عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کی شراکت قائم کی، فہیم اشرف 37 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ محمد عامر 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 184 رنز پر آو¿ٹ کرلیا تھا ، قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain