تازہ تر ین

مفادات کیلئے اقتدار میں انیوالے آخرت خراب کر رہے ہیں

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے، مجھے طلب نہیں کیا، دھرنوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ رحیم یار خان میں اپنے رفقاءسے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں میرا نام نہیں ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے، مجھے طلب نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کریں گے اور عدالت عظمیٰ میں جواب بھی جمع کرائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دھرنوں سے ملک کو ماضی میں بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور یہ مستقبل میں بھی ملک کو نقصان ہی پہنچائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مفادات کےلئے اقتدار میں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں ¾حکومت پچاس نئے ہسپتال بنارہی ہے ¾غریب کو علاج کےلئے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کر نا پڑےگا ¾ غریب مریضوں علاج کےلئے تین لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آیا تو بیت المال سے مدد کی جائےگی ¾موٹر وے صرف مسلم لیگ (ن)نے ہی بنائے ہیں ¾ بلوچستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے ¾ دہشتگردی کے ناسور سے جلد نجات مل جائیگی ۔رحیم یارخان میں صحت پروگرام کے اجراءکے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ قرض چکانے کےلئے غریب اپنے گھر تک بیچ دیتے ہیں، غریب قرض لیتے ہیں اور قرض چکانےکی سکت نہیں رکھتے لہذا جو لوگ اپنا علاج خود کرانے کے وسائل نہیں رکھتے یہ پروگرام ان کےلئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اس مسئلے کا احساس اور ادراک ہے اور پچھلے دور حکومت میں گردوں کے علاج کا پروگرام دیا تھا تاہم کاش کے نئے آنے والوں نے ایسے پروگرامز کو جاری رکھا ہوتا۔نوازشریف نے کہا کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں بہت سی روایت دیکھی ہیں کہ غریبوں پر پیسا خرچ نہیں کیا جاتا، کئی لوگ اپنی جائیداد بیچ دیتے ہیں اور پھر بھی علاج کی سہولیات انہیں میسر نہیں ہوتی جب کہ پاکستان میں ایسے بھی لوگ ہیں جن کے پاس ہسپتال سے گھر جانے کے پیسے نہیں ہوتے تاہم اب حکومت 50 نئے ہسپتال بنا رہی ہے جہاں غریب کو علاج کےلئے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کرنا پڑے گا، غریب لوگوں کے علاج کے لیے جتنا پیسا لگانا پڑا لگاﺅں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے مسلم لیگ(ن) نے ہی بنائی، کسی اورپارٹی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا انہوں نے موٹروے کیوں نہیں بائی اورہم اسے اب لاہور سے کراچی تک بنارہے جب بلوچستان میں بھی اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے،ہماری حکومت نے ہی ریلوے کو اپ گریڈ کیا جب کہ پی آئی اے کو بھی اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کراچی کے حالات بھی ہماری حکومت نے ٹھیک کئے اورہم نے ہی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی جب کہ بہت جلد قوم کو اس ناسور سے نجات مل جائے گی۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قومی صحت پروگرام کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور قومی صحت پروگرام مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے‘ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور میں کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے‘ صحت پروگرام وزیراعظم کا ویژن ہے‘ قومی صحت پروگرام میں عام بیماری کیلئے 50 ہزر روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا‘ چند لوگ اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس میں ملکی ترقی کو داﺅ پر لگا رہے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کی تقریب میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور پروگرام کے تحت مریضوں کو تشخیص‘ علاج ‘ ادویات کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔ روزانہ دو سو روپے سے کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ مریضوں کے علاج پر تین لاکھ روپے تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی اور اخراجات تین لاکھ سے تجاوز کرنے پر مزید تین لاکھ بیت المال ادا کرے گا۔ مریضوں کو سات خطرناک بیماریوں کے علاج کیلئے صحت کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain