تازہ تر ین

ضیاءالحق نے کالاباغ ڈیم بارے کوشش کی تو بھارت آڑے آیا : توصیف احمد خان ، جہلم کا پانی روکنے پر انڈیا سے احتجاج کیا جائے :امجد اقبال ، ماضی میں پانی معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا : سیف الرحمن، الیکشن بار ے ابہام ختم ہوگیا: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا ہے کہ انتخابی فارم کو کسی جماعت نے بھی چیلنج نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن ہر صورت میں وقت پر ہوں گے۔ چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم معطلی کے فیصلے سے الیکشن میں تاخیر کا خدشہ تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حکومت کی مدت پوری ہونے پر مبارکباد پیش کی یہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں ادھر ادھر کی باتوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج بھی نہروں کا پانی پینے کے لئے استعمال ہوتا ہے اگر بھارت جہلم کا پانی روکتا ہے تو ہمیں اس پر احتجاج کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے انفرادی عمل کو پورے ادارے پر نہیں لینا چاہئے۔ کالم نگار سیف الرحمن نے کہا کہ لوگوں کے دل میں ایک امید پیدا ہوئی اب سازشیں دم توڑ دیں گی۔ چیف جسٹس کی حلقہ بندیوں کے کالعدم ہونے کے حوالے سے بھی ایک حکم جاری کرنا چاہئے کہ متعلقہ ہائیکورٹ تین چار روز کی ڈیڈ لائن دے دیں۔ عدلیہ کا بروقت الیکشن تاثر دینا خوش آئند بات ہے ماضی میں پانی کی تقسیم کے معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ میرے خیال میں کالاباغ ڈیم کے معاملے پر بھی بات ہونی چاہئے۔ شاید ریحام خان بھی اپنی کتاب میں اخبار والوں کی طرح ہر الزام پر مبینہ لکھیں۔ کالم نگار توصیف احمد خان نے کہاکہ فیصلہ کرتے وقت ملکی مفاد دیکھنا چاہئے۔ الیکشن کا بروقت انعقاد سب کے مفاد میں ہے۔ بلوچستان حکومت کا قدم تحریک انصاف کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا کے پی حکومت اپنی قیادت کے مشورے کے بغیر خط نہیں لکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا ووٹ اس طرح سے پنجاب میں نہیں انہوں نے کہا کہ پانی بھی پاکستان کا سنگین مسئلہ ہے۔ ضیاءالحق نے بھی کالاباغ ڈیم پر قرضہ لینے کی کوشش کی تھی لیکن بھارت کے دباﺅ کے باعث قرضہ منظور نہ ہوا۔ انہوں نے کہا ریحام کی کتاب ابھی آئی نہیں لیکن شور بہت ہے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ اس سے قبل پورے ملک میں ابہام تھا پتہ نہیں الیکشن وقت پر ہوں گے یا نہیں غیر یقینی صورتحال تھی میرے خیال میں الیکشن وقت پر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اب تمام بڑے ادارے الیکشن وقت پر چاہتے ہیں اورکام بھی کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہر شخص کے کچھ ذاتی ووٹ بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم بہت سا پانی ضائع کردیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain