تازہ تر ین

لاہور میں میاں بیوی اور بچے قتل اٹک میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کی لاشیں برآمد

لاہور،قصور (ویب ڈیسک) ) لاہور میں گھر سے میاں بیوی اور بچے اور اٹک میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دیگر واقعات میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقہ کینال پارک کا 45سالہ ندیم احمد بٹ اہلیہ نیلم اور 9سالہ بیٹے فائق کے ساتھ رہائش پذیر تھا ، ندیم بٹ پی پی اے میں ملازم تھا گزشتہ روز تینوں مردہ حالت میں اپنے گھر میں پائے گئے۔پولیس کو قتل کی اطلاع مقتول کی بہن نے دی۔ محلے داروں کے مطابق مقتول نہایت شریف،اسکا کسی سے کوئی جھگڑا نہ تھا۔ پولیس نے ہمسائے کے گھر سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھیں ، اسکی پہلی بیوی نے خلع لے رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا گیا جسکے بعد مقتول ندیم کے سر پر آہنی راڈ اور تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کیا گیااسکے بیٹے کوے ذبح کیا گیا جبکہ اسکی بیوی کو تشدد کے بعد گردن کی ہڈی توڑ دی گئی۔ہڈیارہ کے علاقہ دیو سانی میں پیر بخش اوراسکی بوڑھی والدہ کوڑی مائی طیب کے ڈیرے پر ملازمت کرتے تھے۔ گزشتہ روز پیر بخش نے اپنی 78سالہ والدہ کو پائپ رینچ کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ اسکے پیرنے کہا تھا کہ اسکی ماں نے اس پر تعویز کرائے ہوئے ہیں۔ ڈیفنس سی کے نواحی گاﺅں کے رہائشیوں اور ڈیفنس کے سکیورٹی سٹاف کے درمیان پراپرٹی کے تنازع پر فائرنگ ہو گئی جس سے ایک گارڈ نجم گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے کسی اور جگہ قتل کرنے کے بعد لاش یہاں پھینک دی ہے۔ قصور میں تعینات ٹیچر شبیر بھٹی اپنے دوست ٹیچر شفیق ڈوگر کے ہمراہ پرانا لاری اڈا کے نزدیک ٹی سٹال پر چائے پینے کے لیے گئے جہاں پر40روپے کے لین دین کے تنازعہ پر ہوٹل مالک امدادلطیف ، محمد عمر وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں پر ڈنڈوں سے حملہ کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ٹیچر شبیر بھٹی جاں بحق ہو گیا۔منڈی بہا و¿الدین میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بیوہ شہناز بی بی جاں بحق ہو گئی۔ وہاڑی میں پرانی رنجش پر مرتضیٰ اور مشتاق احمد نے فائرنگ کرکے محنت کش اعجاز احمد کو قتل کردیا۔ اٹک کی تحصیل حضرو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لا شیں گھر سے برآ مد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین میں گھرکے سربراہ وسیم کی 2 بیگمات علشبہ اور نائلہ، جبکہ 3 بچے حسن، کاشان اور عثمان شامل ہیں جبکہ وسیم کی جان بچ گئی۔قتل دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔سب کو باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain