تازہ تر ین

چوہدری نثار کبھی نظریاتی نہیں رہے ، نواز شریف پر کرپشن الزامات ، چپ کیوں تھے : ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی چینل 92 کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ چودھری نثار کبھی بھی نظریاتی آدمی نہیں تھے۔یہ چوروں کے ٹولے میں شامل تھے۔پانامہ کیس، نوازشریف پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات پر خاموش رہے، ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کے سربراہ تھے۔ انکو پاکستان یا افواج پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔اعتراض صرف یہ تھا کہ فواد حسن فواد نے رپورٹ جاری کیوں کی ۔یہ میرا استحقاق تھا، پھر اعتراض تھا کہ مریم نواز کیوں سیاست میں آگئی ہیں۔ انکی شکایات نوازشریف کی واپسی پر شروع ہوئی تھیں۔جب پرویز رشید ، خواجہ آصف نے انکو نظر انداز کیا اس وقت سے یہ الگ الگ اور ناراض رہتے تھے۔ہر وقت ہر قسم کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بعد میں پھر انہی لیڈروں کے جوتے صاف کرنے لگ جاتے ہیں۔چودھری نثار سے زیادہ مطلب پرست، پاکستان دشمن اور لوگوں کو دھوکہ دینے والا اور کوئی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں پارٹیاں شخصیات پر استوار ہوتی ہیں۔ نون لیگ میں شریف خاندان کے علاوہ اور کسی کا امکان نہیں۔مریم نواز میں اس وقت اعتماد نہیں پایا جاتا۔ یہ جو وہ حلقہ تبدیل کررہی ہیں وہ ہر قیمت پر جیتنا چاہتی ہیں۔ شہباز شریف کو ضرورت کے تحت لایاگیا۔ نوازشریف کی وارث مریم نواز ہیں اور انہوں نے ہی ٹکٹوں کو تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے ایک ایم پی اے کی سیٹ رکھی ہے کہ ضرورت پڑنے پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن سکیں اور ایک سیٹ ایم این اے کی رکھی ہے تاکہ اگر شہبازشریف کی چھٹی کرنا ہو تو وہ خود وزیر اعظم بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد دونوں امیدوار بہت مضبوط ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے بری ہونے کے 25فیصد سے بھی کم امکانات ہیں۔ کیونکہ وہ منی ٹریل پیش نہیں کرسکے۔ نوازشریف امریکی یقین دہانی اور بھارت کی حمایت سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ڈیم نہ بننا سمیت کوئی بھی نقصان ہو اسکے پیچھے بھارت و اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا موقع مل بھی جاتا ہے تو اب وزیراعلیٰ ہاو¿س میں انکے چچا موجود نہیں جو حلقے میں آدھی رات کو ترقیاتی کام کروائیں ۔ اب مریم کو اپنی اہلیت و صلاحیت پر الیکشن لڑنا ہوگا۔ارشاد عارف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کی طرح نظریاتی جماعت نہیں۔ جب بھٹو کو پھانسی دی گئی تو حفیظ پیرزادہ اور کوثر نیازی سمیت بڑے رہنما ساتھ چھوڑ گئے تھے اور اسی طرح اب سوائے چند بڑے ناموں کے باقی تمام لوگ پی ٹی آئی جوائن کرچکے ہیں۔پی ٹی آئی جن کو الیکٹ اپیل لوگ کہتی ہے کہ یہ تحریک انصاف کو ہائی جیک کررہے ہیں ۔ لاہور میں ولید اقبال کو ٹکٹ نہ دینے کی بات سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پارٹی نے بھی ایک ہی خاندان میں 2دو، 3تین ٹکٹ دے دیئے۔ ہر جماعت میں موروثی سیاست ہے۔ اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے کہا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں رہنا چاہتے ہیں۔ اس وقت جب کہ نوازشریف ، مریم نواز ، شہبازشریف پر مقدمات چل رہے ہیں اور انکے خلاف فیصلہ آنے کا امکان ہے اگر یہ لوگ آﺅٹ ہو جاتے ہیں تو وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس الیکشن میں دھاندلی کرانے کا ذریعہ ہے ۔ انہیں صرف دوسرے ضلعوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain