تازہ تر ین

ترلے کام نہ آئے ، ن لیگ نے چوہدری نثار کیخلاف امیدوار کھڑے کر دئیے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ناراض پارٹی رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے، (ن) لیگ نے این اے 59 اور پی پی 10 کیلئے راجہ قمرالاسلام جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے ناراض پارٹی رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں مسلم لیگ (ن)نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کے لیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ (ن)لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)نے پی پی 20 سے راجا سرفراز اصغر اور پی پی 12 کے لیے فیصل قیوم ملک کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ(ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain