لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صبا قمر کراچی میں اپنی پہلی فلم ”لاہور سے آگے“کی پرموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار یاسر حسین اور ڈائریکٹر وجاہت رﺅف سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔صبا قمر اور فلم کی ٹیم نے بہت سے ٹی وی شوز کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کیا۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی فلم ہے جس پر میں ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم بہت محنت کررہی ہے کیونکہ آج کے دور میں کسی بھی پراجیکٹ بھی پرموشن بہت ضروری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلیز سے قبل ہی لوگوں کا رسپانس بہت اچھا مل رہا ہے اور سب لوگ بے چینی سے اس کا انتظار کررہے ہیں مجھے اپنی فلم کی کامیابی کا پورا یقین ہے۔صبا قمر نے کہا میں میری خواہش کے لاہور میں آکر جلداز فلم کی پرموشن کروں لیکن کراچی کی مصروفیات کے باعث ابھی لاہور نہیں جاسکی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ وہ کراچی میں ایک ایوارڈ تقریب میں اپنی فلم کے گانے”کلابازدل“پر پرفارم کریں گی جس میں ان کے ساتھ یاسر حسین بھی ہوں گے۔