تازہ تر ین

دوبارہ گنتی جاری شاہد خاقان اور سعد رفیق کی قسمت کا فیصلہ چند گھنٹوں کی دُوری پر

لاہور( ویب ڈیسک ) عام انتخابات 2018 کے متعدد حلقوں کے نتائج پر امیدواروں نے اعتراضات دائر کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے جس کے بعد قومی وصوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں پر دوبارہ گنتی کی جارہی ہے۔لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کے ہاتھوں شکست کھانے والے (ن) لیگ کے رہنما سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جاری ہے۔عام انتخابات میں این اے 131 سے عمران خان نے 84 ہزار 131 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ سعد رفیق کو 83 ہزار 633 ووٹ ملے۔اس کےعلاوہ مری کے حلقہ این اے 57 سے تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی سے ہارنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے جس پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ اس موقع پر آر او آفس کےباہر پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قبائلی ضلع خیبر میں این اے 43، این اے 49 ٹانک، چنیوٹ میں این اے 100 ،این اے 108، این اے 106 فیصل آباد، این اے 154 اور 157 ملتان، این اے 13 مانسہرہ، این اے 230 بدین، این اے 22 مردان، این اے 12 بٹگرام،این اے 157 ملتان اور این اے 144 جھنگ کے 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی کی جارہی ہے۔لاہور میں ایاز صادق سے ہارنے والے علیم خان کی درخواست پر این اے 129 میں ری کاو¿نٹنگ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی کے 91 اور 93 لکی مروت، پی کے 51 مردان، پی کے 29 بٹگرام، پی کے 87، 89، 90 بنوں، پی پی 108، 115 فیصل ا?باد، جھنگ میں پی پی 128کے 31 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جارہی ہے جب کہ ملتان کے حلقہ پی پی 212 پر بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain