لاہور (احسان ناز) آزاد ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن کی طرف سے وزارتیں ، بھاری رقوم اور دیگر مراعات لینے سے انکار کر دیا اور عمران خان کی حکومت میں شامل ہونے کیلئے رانا ثناءاللہ ، ایاز صادق ، مصد ق ملک اور مشاہد حسین سید کو صاف جواب دیدیا ۔ تفصیلات کے طابق مسلم لیگ ن نے 2018کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے آزاد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطہ کرنے کیلئے رانا ثناءاللہ ، ایاز صادق ، مصد ق ملک اور مشاہد حسین سیدپر مبنی ایک ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے ہر طریقہ سے ان ارکان اسمبلی کو رام کر نے کیلئے ہر حربا استمال کر نے کے اختیار دیے تھے ۔ ان ارکان میں سے چنیوٹ کے آزاد رکن اور دیگر علاقوں کے ارکان سے ٹیلی فونک اور بالمشافحہ ملاقاتیں ہوئی لیکن کسی نے بھی بھاری رقوم ، وزارت کا لالچ اور دیگر مراعات دینے کے باوجود عمران خان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج ان میں سے کچھ ارکان اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور عمران خان سے ملاقات کرینگے ۔ کیونکہ چوہدری پرویز الہی نے ان تمام ارکان سے سیاسی جوڑ توڑ شروع کر رکھا ہے ۔ چوہدری پرویز الہی نے ان تمام آزاد اکین سے رابطے کیئے اور ان کو مرکز اور صوبے میں اچھی پوسٹیں دینے کا عندیہ دیا جس پر انھوں نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ملکر چلنے کیلئے یک زبان ہوکر فیصلہ کیا ہے کہ ہم عمران خان کو سپورٹ کرینگے ۔
