تازہ تر ین

عامر خان کسی بھی فلم کا معاوضہ کیسے لیتے ہیں ؟ جان کر آپ بھی عش عش کرینگے

ممبئی (ویب ڈیسک ) عامر خان بولی وڈ کا وہ نام ہیں جن کی فلمیں ہی معیار کی ضمانت سمجھی جاتی ہیں اور اسی وجہ سے انہیں مسٹر پرفیکٹ بھی کہا جاتا ہے۔مگر عامر خان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیتے ہیں؟ اس کا انکشاف انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ عامر خان نے بتایا کہ فلم کے منافع کی شکل میں اپنا معاوضہ حاصل کرتے ہیں، مگر اس کا فارمولا کافی منفرد ہے اور کئی مواقعوں پر تو ہوسکتا ہے کہ انہیں کچھ بھی نہ ملے۔عامر خان کہنا تھا ‘ میرے خیال میں اسکرپٹ کسی فلم کی بنیاد ہوتا ہے اور میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ جب میں کسی فلم کے لےی حامی بھرلوں تو اسے بنانے والوں کو نقصان نہ ہو’۔انہوں نے کہا ‘ میں پروڈیوسر کے کندھوں پر ذمہ داری نہیں ڈالتا، آج کل اسٹارز فلم کا 80 فیصد حصہ اپنی فیس کے طور پر حاصل کرتے ہیں، باقی بیس فیصد سے کسی فلم کو کامیاب کیسے بنایا جاسکتا ہے؟’انہوں نے اپنے معاوضے کے حوالے سے اپنے ماڈل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ‘ میں جس ماڈل کے تحت کام کرتا ہوں، وہ کچھ اس طرح ہے کہ جیسے اگر ایک فلم کی تیاری پر سو کروڑ روپے لگتے ہیں، جس میں کاسٹ، عملہ، پروڈکشن کوسٹ، پوسٹ پروڈکشن کوسٹ اور دیگر سب اخراجات شامل ہوتے ہیں، تو میں اس میں سے ایک روپیہ بھی نہیں لیتا، تو جب فلم ریلیز ہوتی ہے تو مجھے ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہوتا، اور جب وہ کمانا شروع کرتی ہے تو سب سے پہلے اس آمدنی سے پروموشنز اور ایڈورٹائنزنگ ، جس کا تخمینہ 25 کروڑ روپے رکھ لیں، کو کور کیا جاتا ہے، اس کے بعد جب پروڈیوسر کے پیسے ریکور ہوجاتے ہیں اور ہر ایک کو اپنا معاوضہ مل جاتا ہے، تو پھر میں منافع میں سے اپنا حصہ لیتا ہوں’۔عامر خان کے مطابق ‘ اس طریقے سے پروڈیوسر کو ایک روپے کا نقصان بھی نہیں ہوتا اور کسی وجہ سے فلم اپنے اخراجات پوری نہ کرسکے یعنی ناکام ہوجائے تو مجھے ایک روپیہ بھی نہیں ملتا، میرا پہلا روپیہ اس وقت ملتا ہے جب فلم کی کوسٹ ہر پہلو سے پوری ہوجائے’۔

ان کے بقول یہ وہ ماڈل ہے جس کے تحت وہ کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ زیادہ حصہ لیتے ہیں کیونکہ وہ اپنا وقت خطرے میں ڈالتے ہیں ‘میرے خیال میں پروڈیوسرز بھی اس ماڈل پر خوش ہیں’۔یہ بھی پڑھیں : عامر خان اور شاہ رخ خان کتنی عیدی دیتے ہیں؟عامر خان نے مزید کہا ‘میرے خیال میں یہ کسی فلم کے لیے بہترین بزنس ماڈل ہے، اگر پروڈیوسرز کو نقصان نہ ہو تو وہ یقیناً مجھے اپنی اگلی فلم کے لیے سائن کریں گے، یہی وجہ ہے کہ میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میں جس فلم میں کام کروں، اس کو کوئی نقصان نہ ہو’۔خیال رہے کہ عامر خان رواں سال نومبر میں یش راج فلمز کی فلم ‘ٹھگ آف ہندوستان’ میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایات وجے کرشنا اچاریہ دے رہے ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ کترینہ کیف، امیتابھ بچن اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain