Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 19١رب سالانہ اخارجات ختم کرنے کیلئے اہم اقدام محکمہ ڈال کی قیمتی اراضی کرایوں پر دینے کی حکمت عملی تیار
    • افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
    • متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
    • ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
    • پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
    • ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
    • پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
    • لیسکوکا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنیکا فیصلہ
    • عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک
    • ملکی برآمدات 100ارب ڈالر تک پہنچانا مشن ہے: احسن اقبال
    • اسلام آباد:سینئر کونسیلٹنٹ وزارت قانون عائشہ رسول کا آئی ایم اے سی رجسٹرار احسان اللہ خان ‘ڈاکٹر ندرت ای پراچہ و دیگر کے ساتھ تربیتی پروگرام کے موقع پر گروپ فوٹو۔
    • پنجاب کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ سکول شماری 21اکتوبر سے ہوگی
    • پ جاب میں سپیشل برا چ کے لیے ئے ا ٹیلی ج س آپریٹرز بھرتی کر ے کا فیصلہ
    • شیخو پورہ، 2 گروپوں کی ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ،2ملزمان گرفتار
    • برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پروفیسر کو ایشیا کپ سکواڈمیں جگہ ملنے کا امکان

    By Daily Khabrainاگست 21, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(آئی این پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حفیظ کی ٹیم میں سیلیکشن کو ان کے رویے سے مشروط کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں پانچ صفر سے شکست دینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔اگر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس کر گئے تو انہیں ایک اور آل راونڈر محمد نواز کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم 28اگست سے چار دن کے لیے ایبٹ آباد جائے گی جہاں پہاڑی علاقے میں فٹنس کی بہتری کے لیے کیمپ لگایا جائے گا۔تین ستمبر سے لاہور میں دس روزہ باضابطہ فٹنس کیمپ لگایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی 16 رکنی ٹیم تھی جس میں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایشیا کپ کی ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ عماد وسیم کو شامل کرکے 15کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا اگر وہ فٹ قرار دے دیئے گئے تو انہیں محمد نواز کی جگہ شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجری شدید نوعیت کی ہے انہیں ابھی تک پاکستان ٹیم میں آنے میں وقت درکار ہے۔البتہ سب سے بڑا مسئلہ محمد حفیظ کا رویہ ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق حفیظ کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ میڈیا کو خبریں دینے کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز کریں۔پی سی بی بھی ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو کہا جائے گا وہ ٹیم کا حصہ ہیں اور سوشل میڈیا اور میڈیا میں جاکر سلیکشن کمیٹی اور بورڈ کو متنازع بنانے سے گریز کریں۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں تنزلی کردی گئی تھی جس پر انہیں شدید تحفظات تھے۔جواب میں محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہمیشہ عزت اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں، کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں، ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ون ڈے ٹرائی سیسریز کی رونمائی تینوں کپتاننوں کا فوٹو شوٹ

      محمد عباس کی کمٹیٹر کی گاڑی کے تائر میں ہوا بھرواتےویڈیو وائرل

      پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.