اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اعتزازاحسن ہی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں،مولانافضل الرحمان کے کردارپرہمیشہ سوالیہ نشان رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان اور دیگر نے شرکت کی،پی پی رہنما?ں نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا،پارٹی رہنماﺅں نے آصف زرداری کوفضل الرحمان سے براہ راست رابطے کامشورہ دیا۔سابق صدر نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ اعتزازاحسن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائے،یہاں تک کے پی ٹی آئی سے بھی رابطہ کیا جائے۔
