تازہ تر ین

شیخ رشید سے اختلافات پر چیف کمرشل منیجر ریلوے عہدے سے فارغ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف آواز اٹھانے والے چیف کمرشل منیجر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ چیئرمین ریلوے بورڈ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف آواز اٹھانے والے چیف کمرشل منیجر کو عہدے سے فارغ کرکے او ایس ڈی بنادیا ہے جب کہ آغا وسیم کو نیا چیف کمرشل منیجر ریلوے تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سے اختلافات کے بعد چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے 2 سال کی طویل رخصت مانگ لی تھی، چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر کا رویہ تضحیک آمیز ہے، شیخ رشید انتہائی نان پروفیشنل وزیر ہیں لہذا ان کے ماتحت کام نہیں کرسکتا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain