لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ حنا علی خان نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی میں میوزک کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے مگر نئی فلموں میں اس کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس بہترین میوزیشنز، نغمہ نگار، کمپوزر اور گلوکار موجود ہیں جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت سمیت پوری دنیا کرتی ہے۔حنا علی خان نے ایک گیت”یاحیببی“ ریکارڈ کیا ہے جس کا ویڈیو بہت جلد لانچ کردیا جائیگا۔
