تازہ تر ین

اشفاق احمد کی 14 ویں برسی 7ستمبر کو منائی جائے گی

لاہور (شوبزڈیسک) اردو ادب کے ماتھے کا جھومر معروف دانشور اشفاق احمد کے مداح ان کی 14 ویں برسی ستمبر منائینگے ۔ پچاس برس تک اپنے قلم سے بے شمار شاہکار کھیل تخلیق کرنے والے اردو افسانہ نگار‘ ڈرامہ نگار اور نثر نگار اشفاق احمد بھارتی شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔” ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی“ ان کی نمایاں تصانیف ہیں۔ 1965ءسے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے ہفتہ وار فیچر پروگرام”ٹاہلی دے تھلے“ تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو اتنا مقبول ہوا کہ تیس سال سے زائد تک آن ائیررہا۔ سات ستمبر 2004ءکو 79 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain