Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بیماریوں سے لڑنے کےلیے اینٹی بایوٹکس کی ہزاروں نئی ’کاک ٹیل

    By Daily Khabrainستمبر 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ‘لاس اینجلس(ویب ڈیسک) پوری دنیا میں کئی امراض کے جراثیم تیزی سے تبدیل ہوکر اینٹی بایوٹکس کی صورت میں موجود ہمارے ادویاتی اسلحے خانے کو بیکار بنارہے ہیں جس کے بعد نئی اینٹی بایوٹکس کی تلاش شدت سے جاری ہے لیکن اس سست عمل کو ہمارے ہاتھوں میں موجودہ اینٹی بایوٹکس کے مختلف مجموعوں سے بھی تیز بنا کر بیماریوں کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس (یوسی ایل اے) کے ماہرین نے ایک وقت میں چار سے پانچ دواوں کو باہم ملایا اور ان کے 8000 سے زائد مجموعے نوٹ کیے تو معلوم ہوا کہ جراثیم کے مزید ہوشیار اور ڈھیٹ ہونے سے قبل یہ مجموعے اینٹی بایوٹکس کا کام موثر انداز میں کرسکیں گے۔ماہرین نے پہلے سے موجود اینٹی بایوٹکس کو مختلف انداز میں ملاکر ان کی آزمائش کی اور انہیں کئی امراض کے جراثیم کے مقابلے میں موثر پایا ہے۔ یہ حیرت انگیز بات ہے کیونکہ دواوں کو باہم ملاپ سے اکثر ان کی تاثیر کم ہوجاتی ہے لیکن اینٹی بایوٹکس کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔تحقیقی رکن پامیلا ییح نے کہا کہ عموماً ایک یا دو دواوں کو باہم ملایا جاتا ہے لیکن ہم نے کئی دواوں کو ملاکر ہزاروں ممکنہ ’کاک ٹیل اینٹی بایوٹکس‘ پر کام کیا۔ اس طرح دواوں کی مقدار کم اور زیادہ کرکے 18 ہزار سے زائد علیحدہ علیحدہ مجموعوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔نتائج سے ثابت ہوا کہ جب چار(اینٹی بایوٹکس) دواوں کو ملایا گیا تو اس کے 1,676 مجموعوں نے مشہور ای کولائی بیکٹیریا سے لڑنے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔
    موازنے کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ چار ادویہ کے 2,331 مجموعے اور پانچ اینٹی بایوٹکس کے 5,199 مجموعے انفیکشن سے لڑنے میں قدرے کمزور واقع ہوئے۔ وجہ یہ ہے کہ مختلف ادویہ ای کولائی سے مختلف انداز میں لڑتی ہیں۔ کوئی دوا جرثومے کی خلوی دیوار پر ضرب لگاتی ہے تو دوسری اس کے ڈی این اے پر حملہ آور ہوتی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ انسانوں پر ان کی آزمائش ابھی بہت دور ہے کیونکہ یہ تجربات صرف تجربہ گاہوں میں جراثیم پر ہی کئے گئے ہیں اور وہ بھی صرف ایک قسم کے بیکٹیریا یعنی ای کولائی پر آزمائے گئے ہیں۔ تاہم اس تحقیق سے یہ بات غلط ضرور ثابت ہوئی کہ اینٹی بایوٹکس دواوں کے مجموعے بے کار ہوں گے کیونکہ ہزاروں مفید کاک ٹیل کی افادیت واضح طور پر سامنے آچکی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.