اسلام آباد/نئی دہلی (اے این این) پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تناو¿کی شدت میں مزید اضافہ، دونوں ممالک اپنے اپنے ہائی کمشنروں کوعارضی طور واپس بلائے جانے کاامکان، سفارتی مشنوں کے عملے کی تعداد بھی کم کی جاسکتی ہے تاہم سفارتی مبصرین نے کہاہے کہ خودمختار ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارتکاروں سے متعلق تحفظات اور ان کو ملک چھوڑنے کےلئے کہنا کوئی غیر معمولی بات نہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ معاملات سفارتی تعلقات میں تنزلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اوربھارت جاری سفارتی کشیدگی کے تناظرمیں ایک دوسرے کے دارالحکومتوں سے اپنے اپنے ہائی کمشنروں کوعارضی طورپرواپس بلاسکتے ہیں جبکہ سفارتی مشنوں میں عملے کی تعدادمیں بھی کمی کی جاسکتی ہے ۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورکنگ باو¿نڈری اور لائن آف کنٹرول پر فورسز کے درمیان حالیہ ہفتوں میں فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے سے تعلقات میں تنا و¿تو جاری ہی تھا لیکن اب کشیدگی پوری طرح سے دو طرفہ سفارتی تعلقات میں بھی در آئی ہے تاہم سفارتی مبصرین کا موقف ہے کہ خودمختار ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارتکاروں سے متعلق تحفظات اور ان کو ملک چھوڑنے کے لیے کہنا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ معاملات سفارتی تعلقات میں تنزلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ پاکستان کے ایک سابق سفارتکار خالد سعید نے کہا کہ یہ کسی طور بھی دوطرفہ تعلقات کے لیے اچھے اشارے نہیں ہیں۔ دونوں ملکوں کے بڑے بڑے مشن ہوا کرتے تھے قونصل خانے ہوتے تھے لیکن اب قونصل خانے نہیں ہیں پاکستان کا جو قونصل خانہ ممبئی میں کھلنا تھا وہ پوری طرح نہیں کھل سکا اور اب سفارتخانوں میں عملے کی کمی، میرا خیال ہے یہ اچھی بات نہیں ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے مابین سفارتی تنا و¿سے بھی آگاہ ہے اور اس پر نظر رکھے ہوئے ہے دونوں ملکوں کو کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے جس کی امریکہ بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران3 لاکھ ویزے منسوخ
- امریکی شہریوں سے 35ارب کے فراڈ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- ملتان:15سالہ یتیم وسیم عباس کیقاتل ملزم توقیرکی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد پولیس اہلکارلاش کے پاس کھڑے ہیں
- یتیم خانے کا مالک گرفتار’ ادارے میں 150 بچے اور بچیاں مقیم
- یوکرین نے محاذ پر پھنسے زخمی فوجی کو 491 روز بعد ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا
- کار کی ٹکر سے لڑکے کو قتل کرنے کا واقعہ’ مزید 2 مقدمات درج
- بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے اجنی کانت کی جیلر 2 کیلئے پورا سینما بک کروا لیا
- افغان طالبان رجیم کی بدمعاشی تعلیم یافتہ طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار
- چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائیصدر اصغر خان اچکزئی گرفتار
- خضدار کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 40سے زائد مزدور بازیاب ہوکر واپس پہنچ گئے
- میں نے اپنا ناکاح نامہ نہیں پڑھا تھا لیکن لڑکیاں یہ غلطی نہ کریں اداکارہ ونیزہ احمد
- بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
- پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف
- جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
- محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
- چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
- پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
- جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
- بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
