تازہ تر ین

گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت جہاں وزیراعظم و گورنر ہاو¿سز کے اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے وہیں انہیں عوام کے لیے بھی کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔گورنر ہاو¿س سندھ اور گورنر ہاو¿س مری کے بعد آج گورنر ہاو¿س پنجاب کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔مقررہ وقت سے پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گورنر ہاو¿س کے باہر جمع ہونا شروع ہوئی جنہیں 10 بجتے ہی گورنر ہاو¿س کے کشمیر روڈ کے گیٹ سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاو¿س آنے والے افراد کی چند تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ گورنر پنجاب نے عوام کے لیے گورنر ہاو¿س کے دروازے کھولے۔وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے گورنر ہاو¿س کی سیر کو آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق گورنر ہاو¿س عوام کے لیے کھول دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو¿س کی سیر شہریوں کے لیے ایک خوشگوار احساس ہے، اسی طرح حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعلان کے مطابق عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاو¿س کی سیر کر سکیں گے، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی گورنر ہاو¿س آمد پر شہریوں کا استقبال کریں گے۔گورنر پنجاب کے مطابق گورنر ہاو¿س کا چڑیا گھر اور پارک بھی شہریوں کی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے سیر کے لیےگورنر ہاو¿س آنے والے اہلخانہ کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیر متعلقہ چیزوں کو نہ چھوئیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں اور گورنر ہاو¿س کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے گورنر ہاو¿س کے پارک کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا جس کے بعد شہری مقرر کردہ اوقات میں پارک کا دورہ کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain