اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) کی لاٹری جیت لی۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نعمان عارف نے پہلی مرتبہ ریفل لاٹری ٹکٹ خریدا، جس کی قرعہ اندازی منگل کو ہوئی۔واضح رہے کہ عارف کی ایک بائیک لیزنگ کمپنی ہے، وہ 16ویں پاکستانی ہیں، جنہوں نے 1999 میں لاٹری ٹکٹ کے اجراءکے بعد سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔لاٹری جیتنے کے بعد عارف نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت انہیں لکھ پتی بننے کا موقع ملا۔اسی دن دو لوگوں نے قرعہ اندازی میں لگڑری کاریں بھی انعام کے طور پر جیتیں۔ان افراد میں نائیجرین نڑاد 51 سالہ آسٹریلوی اینتھونی چیجیوک اور بنگلہ دیشی شہری حافظ اللہ شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب میک لیرن 570 ایس اسپائیڈر اور بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر لگڑری کاریں جیتیں۔