لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے لیے 650 کینال زمین حاصل کرلی۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے لیے فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جس کے لیے زمین بھی لے لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کرے گی، تمام محکموں کے این او سی کے لئے ون ونڈو ا?پریشن ہوگا۔صوبائی حکومت نے فیصل ا?باد میں پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور کے تحت 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے ‘نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام’ کا افتتاح کیا تھا۔ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔حکومتی اسکیم کے تحت گھر کے حصول کے خواہشمند افراد نادرا کی ویب سائٹ سے فارم ڈاو¿ن لوڈ سکتے ہیں اور فارم 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاو¿سنگ پروگرام آفس میں بمع 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔