کراچی(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئرنے کہا ہے کہ فنڈز نہ ملے تو وہ بھی ہاتھ اٹھالیں گے، اگریہی حالات رہے تو اگلے دس سال میں بھی ہاکی میں بہتری نہیں آئے گی۔کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران سیکٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر جارحانہ موڈ میں نظر آئے کہنے لگے فنڈز کے بغیر ہاکی چلانا مشکل ہے یہی حالات رہے تو میں بھی فیڈریشن سے ہاتھ اٹھا لوں گا ، جس اولمپئین کو عہدہ اور تنخواہ نہ دو وہی ہم پر تنقید کرتا ہے۔شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ حکومت کھلاڑیوں کو الاونس خود دے تاکہ فیڈریشن پر کسی قسم کی. مالی بدعنوانی کا الزام نہ لگے اگر فنڈز کی عدم دستیابی رہی تو ورلڈ کپ سمیت دیگر اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کرنا مشکل ہو جائے گا۔
