تازہ تر ین

قصور میں جنگل کا قانون ، زیادتی کے مذید واقعات ، ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

قصور (بیورورپورٹ)ضلع قصور میں معصوم بچوںاور بچیوںکو جنسی درندوںسے تحفظ حاصل نہ ہوسکا معصوم زینب کے قاتل عمران علی کی پھانسی کے باوجود مظلوم اور کم سن بچیوںاور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہوگیا بچوں کے والدین میں خوف وہراس کے ساتھ ساتھ غم وغصہ پھر سے شدت اختیار کرنے لگا بتایا گیا ہے کہ نواحی گاﺅں لکھنیکے میں والدہ کی شفقت سے محروم چلے آنیوالے نو سالہ (س) کو ملزم عمران وغیرہ گزشتہ رات اغواءکرکے کھیتوںمیں اپنے ڈیرہ پرلے گئے بچے کے والد علی حسن کے مطابق ملزمان نے بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور اسے خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگئے اسی طرح حبیب آباد کے درندہ صفت ملزمان ذوالفقار علی اور محمد سلیم وغیرہ نے ایک لڑکی کو گھر یلوملازمہ رکھوانے کا جھانسہ دیکر اغواءکرلیا اور بعد ازاں(ک)کو اپنے ڈیرہ پر لیجاکر باری باری زیادتی کانشانہ بناتے رہے نواحی گاﺅں چک نمبر39میںبھی ثناءاللہ اور اس کے ساتھیوںنے بیوہ خاتون (ک)کے گھر میں گھس کر اسے بے آبرو کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون کی چیخ وپکار کرنے پر محلہ کے لوگ موقع پر آگئے اور انہیں دیکھ کر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ چھانگا مانگا کے قریب بھی زیادتی کی غرض سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سکول جاتی ہوئی ایک طالبہ کو اغواءکرنے کی کوشش کی مگر بروقت لوگوںکے مزاحمت کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے دوسری طرف بتایاگیا ہے کہ ضلع قصور میں گزشتہ سے پیوستہ نو ماہ کے دوران بچوںاور بچیوںکو اغواءکرنے کے بعد زیادتی کے واقعات میں روز بروز خوفناک اضافہ ہوا ہے ایک ذمے دار پولیس آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ نوماہ کے دوران بچوںکی اغواءاور زیادتی کے ایک سو سے زائد واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں ملزمان کی اکثریت گرفتار نہیں ہوسکی تاہم مصطفی آباد پولیس نے بچوں کو زیادتی کانشانہ بنانے پر علاقہ کے لوگوں کے احتجاج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain