اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کافیصلہ کر لیاہے جبکہ اہم ترین عہدوں کی تقرری کیلئے وزیراعظم نے نام بھی فائنل کر لیے ہیں جن کا اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر نئی تقرریوں کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے نو نمبر کو وزیراعظم نے صدرمملکت سے ملاقات کے دوران اعتماد میں لے لیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بری فوج کی سنیارٹی لسٹ میں اس وقت سب سے اوپر چار لیفٹیننٹ جنرل ہیں جن میں چیف آف جنرل اسٹاف زبیر حیات ،کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ،کور کمانڈر بہاولپورجاوید اقبال رمدے اورآئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن قمر جاوید باجوہ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کسی تھری سٹار جنرل کو فور سٹار جنرل بنا کر بھی آرمی چیف کے عہدے پر فائز کر سکتے ہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے ہی توسیع نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں اور وہ 29 نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔
بریکنگ نیوز
- ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
- وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
- سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
- ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
- ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
- خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
- گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
- سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
- قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
- ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
- ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
- اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
- پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
- پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
- ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
- کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
- شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
- "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
- فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
- فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
