تازہ تر ین

زرداری کی امریکہ میں جائیداد ،علی زیدی ٹیکس رسیدیں منظر عام پر لے آئے

کراچی (این این آئی) شریف خاندان کی گمنام جائیدادوں کی طرح سابق صدر آصف علی زرداری کی خفیہ جائیداوں کی دستاویزات منظر عام پر آگئی ہیں۔وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹویٹر“ پر آصف زرداری کے امریکا میں مبینہ اپارٹمنٹ کی دستاویز کی نقول جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے جہاز رانی وبندرگاہ علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرآصف زرداری کی امریکہ میں موجود مبینہ جائیدادوں کی دستاویزات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔امریکہ میں آصف زرداری کی زیرملکیت جائیدادوں کے پراپرٹی ٹیکس کی جاری کردہ دستاویز پرایڈریس 524 ایسٹ، سٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37ایف ،نیویارک اور واضح طور پرآصف زرداری کا نام درج ہے۔علی زیدی نے ان رسیدوں کو حالیہ قراردیتے ہوئے یہ ٹویٹ پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی دائر کردہ درخواست کے لیے مزید معلومات۔واضح رہے کہ خرم شیرزمان نے پارٹی کی ہدایت پر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نیو یارک میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانے والی اثاثوں کی تفصیلات میں سابق صدر نے اس اپارٹمنٹ کا ذکرنہیں کیا۔ آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قراردیا جائے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی کردار کشی کی آڑ میں عوام دشمن فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ سابق صدر کا امریکا میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain