اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک آج دونوں ریفرنسز پر پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے اور نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔کمرہ عدالت میں مسم لیگ (ن) کے وکلائ ، رہنماو¿ں سمیت 15 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیا پرسنز کو اپنی شناخت پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جب کہ ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔