Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انگلینڈ کا ایلسٹر کک کو ’سر‘ کا خطاب دینے کا اعلان

    By Daily Khabrainدسمبر 29, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے سابق کپتان اور عظیم بلے باز ایلسٹر کک کو ان کی خدمات پر ’نائٹ ہڈ‘ کے اعزاز سے نوازنے اور ‘سر’ کا خطاب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے لیے 44.88 کی اوسط اور 33 ٹیسٹ سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 472 رنز اسکور کرنے والے عظیم انگلش بلے باز نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔وہ دنیا کے ان چند کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کیریئر کے پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی۔ایلسٹر کک نے 2006 میں ناگپور کے مقام پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 161 ٹیسٹ میچز میں 33 سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار سے زائد رنز بنائے، جہاں ان کا سب سے زیادہ اسکور 294 رنز تھا۔وہ ناصرف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ لگاتار 158 ٹیسٹ کھیلنے کے عالمی ریکارڈ کے مالک ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انگلینڈ کی طرف سے زیادہ رنز بنانے، زیادہ سنچریاں، زیادہ 150 پلس اسکور، زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے، بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے اور زیادہ کیچز تھامنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔کک ‘سر’ کا خطاب حاصل کرنے والے دسویں انگلش کرکٹر ہوں گے، ان سے قبل آخری مرتبہ یہ اعزاز انگلینڈ کے سر ای این بوتھم نے حاصل کیا تھا۔ان کی زیر قیادت انگلینڈ نے 59 ٹیسٹ میچوں میں فتوحات حاصل کیں جس میں انگلینڈ میں منعقدہ 2013 اور 2015 کی ایشز سیریز کی فتوحات شامل ہیں، جبکہ انہی کی قیادت میں انگلینڈ نے بھارتی سرزمین پر 1-2 سے ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔ان کے کیریئر کا سب سے بڑا کارنامہ 11-2010 کی ایشز سیریز میں اپنی ٹیم کو آسٹریلین سرزمین پر فتح دلانا تھا جب انہوں نے پانچ ٹیسٹ میچوں میں 766 رنز اسکور کیے تھے اور انگلینڈ نے 87-1986 کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلین سرزمین پر ایشز سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ایلسٹر کک کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا کیونکہ ایک بلے باز کے طور پر وہ باآسانی مزید 3 سے 4 سال کرکٹ کھیل سکتے تھے، لیکن فارم نے ان کا ساتھ نہ دیا۔انہوں نے خراب فارم کے سبب بھارت کے خلاف سیریز کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا لیکن کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو 71 اور 147رنز کی اننگز کھیل کر یادگار بنا لیا تھا اور ان کی اس اننگز کی بدولت انگلینڈ نے میچ میں 118رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض

      بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے

      باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.