تازہ تر ین

خبریں کی خبر نے تہلکہ مچا دیاآئیسکو چیف رانا عبد الجبار کو ”فارغ “ کر نیکی تیاری ‘ نئے سربراہ پر غور

اسلام آباد (ملک نزاکت حسین سے)چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مبینہ طور پر جعلی ہونے کے حوالے سے خبریں میں شائع ہونے والی خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے خبریں دفاتر میں ٹیلی فونز کالز کا تانتا بندھا رہا آئیسکو چیف کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ترجمان عائشہ ممتاز سے جب خبریں نے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ اگرحکومت چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کی اصلی تعلیمی ا سناد تصدیق کے لیے ہمیں ارسال کرے تو کمیشن اس کی فوری تصدیق کرے گا اصلی کاغذات کے بغیر کمیشن ڈگریوں کی جانچ پڑتال نہیں کرتا اور نہ کمیشن ازخود تصدیق کے لیے کسی ادارے سے رجوع کرتا ہے جب ان کے علم میں لایا گیا کہ آئیسکو چیف کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مبینہ طور پر جعلی ہے اور یہ سٹوری خبریں میں شائع ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور آئیسکوکے حکام ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے ہم سے رجوع کر سکتے ہیں ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کے اختیارات سے ناجائز تجاوز ، اقربا پروری ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور خلاف ضابطہ تعیناتی کے حوالے سے خبروں کی اشاعت کے بعد حکومت نے کسی اہل اور دیانت دار شخص کو آئیسکو کا سربراہ لگانے کے حوالے سے غور وغوض شروع کر دیا ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ رانا عبدالجبار کو اس عہدے سے ہٹا دیا جائے گا آئیسکو کے افسران اور ملازمین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری تبدیل کیا جائے اور میرٹ پر کسی سینئر افسر کو یہ ذمہ داری دی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain