Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جدہ: پاکستانی قونصلیٹ میں یوم سیاہ کشمیر کی باوقار تقریب کا انعقاد
    • کراچی ‘پولیس مقابلے، 3 ملزم ہلاک،ایک اہلکار بھی زخمی
    • کمسن بچیوں سے زیادتی کاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں  صحافیوں کیخلاف جرائم کے  خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائیگا
    • پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی باوقار تقریب
    • ایل پی جی کی گرانفروشی برقرار،570سے600روپے کلو تک فروخت جاری
    • راولپنڈی: بنی چوک نوجوان شادی بیاہ میں استعمال ہونیوالی پالکی تیار کرنے میں مصروف ہے۔
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر 1404ٹریفک حادثات 742 افراد شدید زخمی24
    • سائنسدانوں نے سہارے کے بغیر چلنے والا روبوٹک ہاتھ تیار کر لیا
    • ویزوں کے مسائل کے باوجود عالمی نمائش نے توقعات سے زیادہ کامیابیاں سمیٹیں
    • مولانا محمد عبداللہ نثار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر مقرر
    • آئی ایس پی آر نے یوم آزادیِ گلگت بلتستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ شانِ پاکستان، گلگت بلتستان ریلیز کر دیا
    • لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر تعطیل کے روز ٹریفک کا بہائو نہ ہونے کے برابر ہے۔
    • امریکا کا 150سے زائد افغان شہریوں کو براستہ پاکستان کابل ڈی پورٹ کرنیکا فیصلہ
    • سادات کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کا 8 نکاتی ایجنڈ اکثریت رائے سے منظور
    • جنرل سیکرٹری محمد طارق ہاشمی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں، ملک اعجاز احمد، محمد اکرم، اسسٹنٹ رجسٹرار چودھری شرجیل احمد و دیگر سٹیج پر بیٹھے ہیں
    • ریاض میں پاکستان اور گلوری ایونٹ کی جانب سے شاندار میوزیکل شو کا انعقاد
    • لاہور جمخانہ قلب میں نا خوشگوار واقعہ امیرزادوں کی گالی گلاچ لڑائی جھگڑا
    • شورکوٹ چھاؤنی خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
    • ننکانہ صاحب کی مذہبی تقریبات مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانامہ پر ” اناللہ و انا الیہ راجعون “ ہونے والا ہے

    By Daily Khabrainنومبر 23, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قطرے قطرے سے سمندر بنا، سمندر بچانے کےلئے قطرے متحد ہو گئے۔ میری نظر میں یہ لوگ ڈرائی کلین ہو کر باہر نکلیں گے۔ ڈرائی کلین ایسے ہونگے کہ کوئی کرپشن پر آواز بھی نہیں اٹھائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ معاملہ سپریم کورٹ میں نہیں لے جانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس کی مدت ملازمت بھی ختم ہونے والی ہے۔ نئے چیف جسٹس کی صوابدید ہو گی کہ وہ بنچ قائم رکھتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ پانامہ لیکس پر ایک امام جنازہ پڑھائے گا، جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو جائے گا۔ کرپشن کے خلاف آواز کو دبا دیا جائے گا۔ پھر کوئی آواز نہیں اٹھائے گا۔ شفافیت، امانت اور دیانت کا جنازہ نکال دیا جائے گا۔ جمہوریت کی شکل میں بدترین آمریت و بادشاہت ہوگی۔ یہ لوگ کرپشن کو اپناکلچر سمجھتے ہیں۔ دامن پر داغ لگانا اور اس کی صفائی ن لیگ کے اختیار میں ہے۔ کرپشن کرنے والے بھی کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں۔ قوم کرپشن میں ڈوب چکی ہے۔ ہر شخص اپنی سطح کی کرپشن کر رہا ہے۔ قوم کو اتنا مایوس کر دیا گیا کہ لوگ حق کےلئے نکلنے کو تیار نہیں۔ کرپٹ کردار پہلے لوگوںکو مایوس کرتے ہیں پھر اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک حد تک یہ درست ہے کہ دھرنے نے لوگوں کا شعور اجاگر کیا۔ کرپٹ کرداروں کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان تو عوامی تحریک نے کیا تھا۔ پارلیمنٹ میں کوئی چلا جاتا ہے تو انہیں دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے۔ قوم تبدیلی نہ چاہے تو ایک جماعت کے کارکن تبدیلی نہیں لاسکتے۔ قوم شعوری طور پر مایوس ہو چکی ہے۔ انقلاب، ظلم کا خاتمہ لوگوں کے باہر نکلنے سے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بے حس اور کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔ پارلیمنٹ اور ادارے عوام کو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کر سکے۔ ملک کے تعلقات ذاتی اور کاروباری تعلقات میں بدل گئے۔ خاندانی تعلقات کو پاکستانی کے تعلقات کا نام دے دیا گیا۔ اداروں کے سربراہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور خاموش ہیں۔ ایک دورے پر پورا خاندان ساتھ جاتا ہے اور تعلقات بناتا ہے۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے انقلاب کےلئے بے مثال کوشش کی۔ قوم کا شعور بیدار کرنے کےلئے میڈیا نے بھی بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2دسمبر کو پاکستان کےلئے روانہ ہوں گا۔ کراچی کے نشتر پارک میں 4دسمبر کو جلسہ کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پوری کوشش کے باوجود آرمی پنجاب میں آپریشن نہ کرسکی، حالانکہ پنجاب میں دہشتگردوں کی اصل نرسری ہے، یہی سے نظریاتی سپورٹ ملتی ہے اور اڈے قائم کئے گئے ہیں پورے ملک میں دہشتگرد پنجاب سے جاتے ہیں، آرمی چیف اچھا تاثر چھوڑ کر جارہے ہیں، انہوں نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن بہت سے کام ابھی ادھورے چھوڑ کر جارہے ہیں،آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے ہیں، ماڈل ٹاو¿ن سانحہ پر جنرل راحیل شریف نے ایف آئی آر تو درج کرادی لیکن میرے ساتھ ون ٹو ون انصاف کا وعدہ پورا نہیں ہوا، متنازعہ خبر کا معاملہ بھی ادھورا ہے، تبدیلی کا راستہ صرف سٹریٹ پاور سے ہے کیونکہ پارلیمنٹ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے،ادارے غیرفعال ہیں، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے ساتھ میڈیا نے بھی کرپشن کے خلاف بھر پور جنگ لڑی، مایوس نہیں ہوں آخر فتح حق کی ہوگی، فوری نہیں تو کل سہی لیکن فتح حق کی ہی ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں ذاتی کلیننگ کی بہت سے دکانیں ہیں، حکمران بھی ڈرائی کلین ہو کر اس طرح نکلیں گے کہ لوگ اس مثال کو دیکھ کر آئندہ کرپشن کیخلاف بات کرنا بند کردینگے، نام جمہوریت کا ہوگا لیکن بدترین خاندانی آمریت مسلط ہوجائے گی، اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا جائے گا، مراکش میں بات کی تھی کہ ایک امام پانامہ کا جنازہ پڑھائے گا اور سارے ملکر نماز جنازہ پڑھیں گے کیونکہ دب جائے تو ایشو ختم ہوجاتا ہے، ممکن ہے پانامہ معاملہ کو اتنا طول دیں کہ 2018 ءالیکشن کا ایجنڈا بنالیں اور اس پر کمیشن کریں کہ ہم یہ کرپشن کا کوئی مقدمہ ثابت نہیں ہوا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور جمخانہ قلب میں نا خوشگوار واقعہ امیرزادوں کی گالی گلاچ لڑائی جھگڑا

    عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی عوام کو ریلیف دیاجائیگا:علی پرویز

    یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

    تازہ ترین

    سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

    پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

    سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

    باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.