تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ، ذمہ داروں کو سزا ملے گی : عمران خان

اسلام آباد(اے این این+ مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی بلکہ انہیں اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔ رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل کردیا گیا جب کہ 2 افسر معطل کیے گئے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئیں ۔جے آئی ٹی رپورٹ 13 نکات پر مشتمل ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت مکمل انکوائری رپورٹ 30 دن میں پیش کرنے کو یقینی بنائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے ورثا کے لیے 2 کروڑ روپے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیاہے، مقتول خلیل کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ڈرائیور ذیشان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔سمری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ساہیوال واقعے پر سید اعجاز حسین کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی گئی جسے 72 گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی، شکایت کنندہ کی درخواست پر سی ٹی ڈی اہل کاروں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئی، ایف آئی آرنمبر 33/19 تھانہ یوسف والا میں درج کرائی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کے حوالے سے بیوروکریسی پر دھیان رکھیں، بیوروکریسی ساہیوال واقعے پراثرانداز نہ ہونے پائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ساہیوال واقعے کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ پربحث بھی کی گئی۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت کی کہ ساہیوال واقعے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے، ساہیوال واقعے کے حوالے سے بیوروکریسی پردھیان رکھیں، بیوروکریسی ساہیوال واقعے پر اثرانداز نہ ہو نے پائے۔اجلاس میں قومی اسمبلی سیشن میں ماحول بہتررکھنے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبہ پر سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں،اپوزیشن چاہے تو اپنے ارکان دے سکتی ہے یا نئی جے آئی ٹی تشکیل دے سکتی ہے،اپوزیشن بتائے تحقیقات میں کونسے افسران شامل کرنے ہیں،ساہیوال واقعہ کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے،اپوزیشن کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں،اپوزیشن جوڈیشل کمیشن میں اپنے نام دے سکتی ہے یا نئی جے آئی ٹی بھی بنا سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ جوڈیشل کمیشن میں کونسے افسران شامل کرنے ہیں،چاہتے ہیں کہ شفاف تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں اور میں سانحہ ساہیوال کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain